حکومت اورریڈیو پاکستان کے ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام

حکومت اورریڈیو پاکستان کے ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام


لاہور (24نیوز) وفاقی حکومت اورریڈیوپاکستان کے ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، ملازمین نےریڈیوپاکستان کی کثیرمنزلہ عمارت کو لیز پر دینے کے نوٹی فکیشن کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز کی عمارت کو لیز پر دینے کے فیصلے کے خلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر بھی پہنچے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نےیونین عہدیداروں سے مذاکرات کیےجوکامیاب نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر فوادچودھری کا کہنا تھا قرضوں کی وجہ سے ادارے زوال کا شکار ہیں اس لیےحکومت نے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیراو ر یونین عہدیداروں کے درمیان مذاکرات میں ریڈیو کے 690کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنے اور 25کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔