دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی

دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی


24نیوز(24نیوز) امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ کر کے معاشی جنگ چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے چین کی 200 بلین ڈالر کی مصنوعات پر 10 فیصد جب کہ چین نے امریکا کی 60 بلین ڈالرز کی مصنوعات پر 5 سے 10 فیصد تک ٹیرف کا نفاذ کیا ہے۔چین امریکا کو موسمیاتی خوراک، پھل، بیس بال گلوز، نیٹ ورک راؤٹرز، الیکٹرانکس آلات اور انڈسٹری کی مشینری کے پرزہ جات فروخت کرتا ہے جب کہ امریکا چین کو گوشت، کیمیکل، کپڑے اور آٹو پارٹس فراہم کرتا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا جس سے اس کی خرید میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چین نے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا تحفظ تجارت کا شکار ہے اور بدمعاشی کر رہا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔