ایک ساتھ تین طلاق دینے پراب سزا ہوگی

ایک ساتھ تین طلاق دینے پراب سزا ہوگی


اسلام آباد(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے تین طلاقیں ایک ساتھ دینے پر سزا کا تعین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے 26 اور 27 ستمبر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں تین طلاق بیک وقت دینے سے متعلق ماڈل بل تیار کیا جائے گا۔ ماڈل بل میں بیک وقت تین طلاقوں پر سزا اور جرمانے تجویز کیے جائیں گے۔اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت تین طلاقوں پر سزا کا بل تیار کرکے وزارت قانون کے تحت وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا عمل قرار دے چکی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق کی سفارشات پر بھی غور ہوگا جبکہ اجلاس میں کم سنی میں شادیوں کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔


 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔