محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشن گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشن گوئی کردی


(24نیوز) محکمہ موسمیات نےملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی،مون سون ہواوَں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو آج سے اپنی لپیٹ میں لے گا،کراچی میں ہیٹ ویو ختم کا زور ٹوٹ گیا, شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی،مون سون ہواوَں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو آج سے اپنی لپیٹ میں لے گا،سلسلہ اگلے 10 دن تک ملک میں موجود رہے گا،سلسلے کے زیر اثر پاکستان کےجنوبی ، وسطی اور شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخواہ کے علاقوں مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی،ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں بھِی کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے جبکہ بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان، کے بلند پہاڑوں پر پہلی برفباری ہونےکا امکان ہے،اگلے 10 دنوں کے دوران پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور ،ساہیوال، اوکاڑہ ، قصور ، شیخوپورہ، نارووال، میں کئی مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

 جنوبی پنجاب کے چند علاقوں ملتان ، جھنگ ،بھکر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ،فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور و دیگر علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے،کشمیر میں اکثر مقامات پر منگل سے اتوار کے دوران بارش اور بلند پہاڑوں پر پہلی برف باری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،موسلا دھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں،سندھ کے علاقوں کشمور ، سکھر ، نوابشاہ ، دادو ، میرپور خاص،حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین ، کھپرو ، اور ساحلی پٹی پر آج سےگرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ سندھ میں بارشوں کے 2 سلسلے اثر انداز ہوں گے،بلوچستان میں25 ستمبر سے 3اکتوبر کے دوران صوبہ کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، گوادر ، آواران ، پسنی سمیت ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اگلے 10 روز کے دوران ، استور، سکردو،گلگت، ہنزہ، سوست، دیو سائی ،خنجراب کے بلند مقامات پر پہلی برفباری کا امکان ہے،میدانی علاقوں چلاس، دیامیر، بونجی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو ختم کا زور ٹوٹ گیا، رات گئے ہونے والی غیرمتوقع بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔