پنجاب حکومت کی انوکھی منطق، ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے فنڈز روک لیے

پنجاب حکومت کی انوکھی منطق، ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے فنڈز روک لیے


لاہور(24نیوز) پنجاب بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ،، پنجاب حکومت نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے لئے فنڈز روک لیے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ایڈز متاثرہ مریضوں کی جان خطرے میں پڑگئی،پنجاب حکومت نے ایڈزکنٹرول پروگرام کے لئے فنڈز روک لیے،پنجاب بھر میں ایڈز کنٹرول کے 17 مراکز موجود ہے،ہر تین اور چھ ماہ کے بعد ایڈز کے مریضوں کے نمونوں کو لیبارٹری کو بھیج کر مریضوں کی قوت مدافعت اور ایڈز کے جراشیم کی مقدار کو مدنظر رکھ کر ادویات دی جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ فنڈر کی بندش کے باعث 17 مراکز سے مریضوں کے نمونوں کو لاہور بھجوانے کا عمل رک گیا،ایڈز کے نئے مریضوں کی آئن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی معطل ہوکررہ گیا ہے،فنڈز روکنے سے ڈاکٹرز،عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے۔