ڈینگی کے وار جاری،مزید 2 افراد چل بسے،پنڈی میں مریض بڑھنے لگے

ڈینگی کے وار جاری،مزید 2 افراد چل بسے،پنڈی میں مریض بڑھنے لگے


اسلام آباد(24 نیوز)ڈینگی کے وار جاری،مزید 2 افراد چل بسے،پنڈی میں مریض بڑھنے لگے۔

ڈینگی بےقابو ہوگیا، راولپنڈی میں مزید 110افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،  مزید 2 افراد چل بسے۔ اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں 90افراد کا اضافہ، خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کے شکار  تعداد3ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ڈینگی کے مریض بڑھنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی  حرکت میں آگئے، عثمان بزدار کل راولپنڈی ، سرگودھا اور فیصل آباد جائیں گے،ڈینگی کیخلاف اقدامات کیلئے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود ڈینگی کی افزائش میں کمی نہیں آرہی ڈینگی وائرس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 91 افراد پر حملہ کرکے انھیں ہسپتال پہنچادیا طبی ماہرین کا کہنا ہے بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے اس دوران شہری خود بھی احتیاط کریں اور گھروں کے اندر پانی کے برتن کھلے،نہ چھوڑیں۔

ستمبر کے چوبیس روز میں ڈینگی وائرس نے 2422 افراد کو سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال کی راہ دکھائی طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار کا ہونا آنکھوں کے گرد لال دھبے آنا اور جوڑوں میں درد کی صورت میں فوری معالج سے رجوع کیا جائے۔ڈینگی بخار سے مرنے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے جن میں۔سات کا تعلق کراچی سے ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer