نیشنل سکواش چیمپئن شپ،اسد،کومل،ذیشان فاتح قرار

نیشنل سکواش چیمپئن شپ،اسد،کومل،ذیشان فاتح قرار


اسلام آباد(24 نیوز) اسلام آباد میں نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2019 کے مقابلے ہوئے، انڈر 17 بوائز، انڈر 19 بوائز اور گرلز کے فائنلز مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے۔

انڈر 17 بوائز میں اسد اللہ، انڈر 19 گرلز میں کومل خان، انڈر 19 بوائز میں ذیشان زیب فاتح قرار پائے، انڈر 13 میں عبداللہ نواز اور انڈر 15 میں محمد عماد قومی چیمپیئن بنے، جیتنے والے کھلاڑیوں نے آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے کھیل کر پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عامرمسعود کا کہناتھا کہ جلد ہی سکواش سینئر کیٹگری کے مقابلے بھی ہوں گے۔ جس میں کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائیگا۔

بہترین کھیل اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer