"مولانا کو حکومتی عہدہ دینے میں تمام مسائل کا حل"



اسلام آباد(24نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا جائے تو انکا مسئلہ حل ہو جائے گا، ڈینگی پر حکومت کی کوتاہی تسلیم کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کیمپ آفس میں کچہری لگائی، صوبائی وزیر نے اہل علاقہ کے مسائل سنے اور حل کے احکامات جاری کیے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم قبال کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئےعوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا،  ڈینگی کے معاملے پر کوتاہی پر ذمہ داروں سے پوچھ گچھ ہوگی۔

میاں اسلم اقبال نے مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنا دیا جائے تو انکی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں البتہ وزارت تبدیل کرنے کا استحقاق وزیر اعلی کو حاصل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔