برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو دھچکا، پارلیمنٹ معطلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو دھچکا، پارلیمنٹ معطلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار


لندن(24 نیوز)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ابھی قدم سنبھل نہیں پائے تھے کہ زور دار دھچکا لگ گیا، سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

برطانوی سپریم کورٹ کے 11ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ بورس جانسن کا پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی تھا،

واضح رہے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کی منظور ی سے پارلیمنٹ کو پانچ دن کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer