کراچی والے ہوجائیں تیار، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

کراچی والے ہوجائیں تیار، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا


کراچی ( 24نیوز ) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی میں نادرا آفس کے باہر موبائل وین لگا دی گئی، ڈھائی سو روپے کی ادائیگی کے شہری اسکیم میں شامل ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں وزیر اعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے رجسٹریشن کا آغاز  ہوگیا،شہرمیں قائم نادرا دفاتر کے باہر موبائل وین لگادی گئی، ہاؤسنگ سکیم میں شمولیت کےخواہشمند افراد کو نادرا سےرجسٹرڈ کروانا ہوگی، 250 روپے کی رجسٹریشن کےبعد درخواست گزار سکیم میں شامل ہوسکے گے۔

نادرا حکام نے نادرا کی ٹیموں کو ہدایات جاری کردی گئی، میگا سینٹر کے باہر خصوصی ٹیموں کو رجسٹریشن کےکام کیلئےتعینات کردیا گیا، صبح 9 سے شام 6 بجے تک وین سٹاف رجسٹریشن کریگی۔