مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عمارتیں گر گئیں، سڑکوں میں شگاف، درجنوں افراد زخمی



لاہور(24نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، میر پور میں متعدد عمارتیں گرگئیں ،5 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔

4 بج کر 2 منٹ پرآزادکشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے محسوس کیے گئے۔ میرپورمیں متعدد عمارتیں گرگئیں۔اپرجہلم کینال سے ملحقہ جاتلاں روڈ مکمل طورپرتباہ ہوگئی، سڑک میں شگاف پڑنےسے متعدد کاریں اوردیگرگاڑیاں زمین میں دھنس گئیں یا مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔ آزادکشمیر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کھمبال میں مسجدبھی شہید ہوئی، ریسکیو اداروں کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادشامل ہے۔

زلزلےکےجھٹکے ، اسلام آباد ، راولپنڈی، جہلم،لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، ، ملتان، اوکاڑہ اورگجرات میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔ اپرجہلم نہرمیں شگاف پڑنے سے پانی قریبی دیہات میں داخل ہوگیا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور،چارسدہ،سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ،بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر،اپر دیر، لوئر،چترال، مالاکنڈ اورکوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی تاہم امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 اوروزیرِ سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ زلزلے کی شدت7.1 تھی۔

زلزلےکےجھٹکے15 سے 20 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔