پارلیمینٹ کی کنٹین پر مہنگائی کا حملہ

 پارلیمینٹ کی کنٹین پر مہنگائی کا حملہ


اسلام آباد(24نیوز) مہنگائی کا اثر پارلیمینٹ کی کنٹین پر بھی پڑنے لگا، ارکان پارلیمینٹ کو بھی روٹی اب 12روپے کی ملے گی، چائے کا کپ بھی 25روپے کا ہوگیا، نئے ٹھیکیدار نے سوپ، باربی کیو، فاسٹ فوڈ، دال سبزی ہر چیز کے ریٹ بڑھا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا کے نئے ریٹس میں سوپ 70 سے 85 روپے کا کر دیا گیا،کلب سینڈوچ 270 سے سے بڑھا کر 325 روپے، چکن سینڈوچ میں بھی 20 روپے کا اضافہ اور گرلڈ چکن سینڈوچ اور فرائڈ چکن بریسٹ سینڈوچ 395 روپے کے ہوگئے، چکن پیپر اسٹیک 350 سے 420 کا کر دیا گیا۔

چکن تکہ 180 سے 215 روپے اور چکن منچورین 270 سے بڑھا کر 340 کا ہو گیا ہے، چکن زنگر برگر 300 سے 325 کا کر دیا گیا، کافی 70 سے 85 کی کر دی گئی، علاوہ ازیں مکس سبزی بھی مہنگی ہوگئی، مکس سبز 85 سے 105 روپے کی کر دی گئی، دال ماش 90 سے 110 روپے، فریش جوس 170 سے 205،اور ملک شیک 120 سے 145 روپے کا کر دیا گیا۔