اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،کبھی تیزی کبھی مندی، کلوزنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں اٹہتر پوائنٹ کی تیزی پر ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد کافی زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی اور ایک سو چالیس پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس اٹہتر پوائنٹ کے اضافے سے اکتیس ہزار آٹھ سو انتیس پر بند ہوا۔

 تین سو اکتالیس کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا، ایک سو تراسی کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو سینتیس کی قیمت کم ہوئی، مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اٹھاسی لاکھ شئیرز کا کام ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت میں چھبیس ارب اکتالیس کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer