ڈینگی وائرس نے ملک بھر میں جال بچھا لیا

ڈینگی وائرس نے ملک بھر میں جال بچھا لیا


لاہور(24 نیوز)ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11783 ہوگئی۔

وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں، جہاں ابتک 2827 مریض رپورٹ ہوچکےہیں جبکہ بلوچستان میں 1780 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

ادھر وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے ڈینگی پر حکومتی کوتاہی کو تسلیم کرلیا، کہتے ہیں ذمہ داروں سے پوچھ گچھ ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ڈینگی کے خلاف ایکشن میں آگئے،راولپنڈی کے بے نظیربھٹوشہید اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی، وزیراعلی کو کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے ہنگامی بنیادوں پر واک ان انٹرویو سے ایک ہزار ڈاکٹر اور ایک ہزار نرسز بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےکمشنر آفس سرگودھا میں بھی ڈینگی کی صورتحال پر بریفنگ لی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer