کراچی صاف کرنےکا مشن زور و شور سے جاری

کراچی صاف کرنےکا مشن زور و شور سے جاری


کراچی(24 نیوز)  شہر قائد کے کئی علاقوں سے کچرا ٹھکانے لگادیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گندگی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔

سعید غنی نے ایم کیوایم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،  بولےایم کیو ایم پہلے گٹر بند کرتی ہے پھر گٹر بند ہونے پر احتجاج کرتی ہے۔ادھر سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے صفائی مہم کو تنقید کا نشانہ بنادیا، بولے کچرا اٹھانے کی مہم ایسی ہے کہ جیسے کوئی کہے میں آج سے نہانے کی مہم چلاؤں گا،ایسی مہم کے بجائے ہر روز کچرا اٹھانا ہوتا ہے، ایک ماہ کی مہم سے صفائی نہیں ہوتی۔

شہر میں کوڑے دان فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہےاس سلسلے میں آغاز ضلع جنوبی سے کردیا گیا، دوسری جانب ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمینٹ بورڈ آصف اکرام نے دعویٰ کیا ہے کہ صفائی مہم کو ایک ماہ نہیں 15 روز میں کامیاب بناکر شہر کو صاف کردیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer