سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی



کراچی(24 نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد کے سلسلے میں ائیرپورٹ پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔ سری لنکن ٹیم میں لاہیرو تھریمانے، اوشکا فرننڈو، دنوشکا گناتھیلاکا، سدیرا سماراوکراما، اوشاڈا فرننڈو، شیہان جے سوریا، دسون شناکا، منوت بنوکا، انجیلو پریرا، ونندو ہسارنگا،لکشن سندکن،نوان پرادیپ، کسون راجھیتا،لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم سے پہلے آفیشلز بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer