نیب ٹیم خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ، بلاول برہم

نیب ٹیم خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ، بلاول برہم


سکھر(24 نیوز) نیب ٹیم نے سکھر میں خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا، پیپلزپارٹی رہنما کی اہلیہ اور بچوں سے پوچھ گچھ کی، بلاول بھٹو نیب چھاپےپر برہم ہوگئے۔

بلاول بھٹو اظہار یکجہتی کیلئےخورشیدشاہ کےگھرپہنچ گئے، کہتے ہیں انتقامی سیاستی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ نیب کارروائیوں میں تیزی، نیب ٹیم نے خورشیدشاہ، ان کی اہلیہ اور بچوں کے کمروں کی تلاشی لی۔ نیب ٹیم نے جانے سے پہلے ایک حلف نامے پر خورشید شاہ کے بیٹے اوراپنے دستخط کیے،نیب ٹیم کے مطابق گھر سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی چیز قبضے میں لی گئی، حلف نامے پر مجسٹریٹ نے بھی دستخط کئے۔

بلاول بھٹو خورشید شاہ کی رہائش پر چھاپے اور بیوی بچوں سے پوچھ گچھ پر برہم ہوگئے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ انتقامی سیاست کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 18 ویں ترمیم پر سودا نہیں ہوگا، کراچی پربھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی، سندھ کے عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے کے ساتھ ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer