وزیراعظم عمران خان کا نیویارک میں ایک اور مصروف ترین دن

 وزیراعظم عمران خان کا نیویارک میں ایک اور مصروف ترین دن


 نیویارک(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا نیویارک ہر دن مصروف گزررہا ہے، وزیراعظم نےجنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اٹلی اور نیوزی لینڈ کے ہم منصبوں، ترک، ایرانی، مصری، سوئس اور ایتھوپین صدور سےملاقاتیں کیں۔

نیویارک میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدرطیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اورغیر قانونی اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ سربراہان نےدوطرفہ اقتصادی شراکت داری مستحکم کرنےپربھی زوردیا۔

وزیراعظم عمران خان اورایرانی صدرحسن روحانی کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وزیراعظم کے رواں سال دورہ ایران کے دوران ہونے والے دوطرفہ معاہدوں پرعمل درآمدکی رفتارتیزکرنےپربھی اتفاق ہوا۔

وزیراعظم نےسوئس صدرسےملاقات میں مسئلہ کشمیرکےحل کی اہمیت، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواوردیگرپابندیاں فوری طورپرختم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان سےایتھوپیاکی صدرسہلی ورک زیوڈےنےملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات بڑھانےاورباہمی تعاون کےفروغ کیلئےاقدامات پرتبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان اورمصرکےصدرعبدالفتاح السیسی کی ملاقات ہوئی۔ مصری صدرنےکہاکہ وہ سیکورٹی مسائل سےنمٹنےکےلئےپاکستان کےتجربات سےمستفیدہونےکےخواہاں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نےنیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سےملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام اورمسلم مخالف جذبات کےمسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان سےاٹلی کےوزیراعظم جوسپی کاؤنٹے کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نےاطالوی ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer