کراچی: بائیکنگ اسٹنٹ شوکاآغاز، جانبازوں کےحیران کن کرتب


کراچی (24نیوز)  ماؤنٹین ڈیو کی جانب سے پاکستان میں ایکشن ریمپیج شو آغاز کراچی سے ہوگیا ہے۔ بائیکنگ اسٹنٹ شو میں مختلف ممالک سے آئے موٹربائیک جانبازوں نے کمال مہارت کے کرتب دکھا کر تماشائیوں کو حیران کردیا.

تفصیلات کے مطابق موٹو ایکسٹریم نے سپر بائیک اور ایف ایم ایکس کے تعاون سے "فری اسٹائل موٹر کراس اسٹنٹ "کا اہتمام کیا ۔معین خان اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ میں جنوبی افریقہ اور سوئیڈن سے آئے کرتب بازوں نے شاندار کرتب دکھا کر شائقین حیرت میں ڈال دیا۔ مشہوررائیڈر مین ڈی ڈی بزارو نے بھی سپر بائیک پر فن کا مظاہرہ کرکے سب کے دل جیت لیے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل

کال دی بینڈ کی شاندار پرفارمنس نے شو کا جوش و ولولہ بڑھا یا جبکہ ڈرمز کی بیٹ بھی شرکاء کا لہو گرماتی رہیں۔شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی شو میں شرکت کی۔