تاوان کیلئے اغواہونے والا بچہ حیدرآباد سے بحفاظت بازیاب

تاوان کیلئے اغواہونے والا بچہ حیدرآباد سے بحفاظت بازیاب


کراچی(24نیوز)پانچ لاکھ روپے تاوان کے لئے اغوا ہونے والا سات سالہ بچہ حیدرآباد سے بحفاظت بازیاب کرالیاگیا، دوسری جانب  ایک ہی روزڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو گھروں کا صفایا کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ پریڈی میں پولیس کی کارروائی، سات سالہ اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا گیا۔  اے وی سی سی اورسی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجہ میں ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی گجرات میں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی

دوسری جانبایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کراچی میں کارروائی، دو ملزمان گرفتارملزمان 246 لوگوں سے حج پر بھیجنے کے بہانے سے 13 کروڑ روپے وصول کرچکے ہیں۔

شہرقائد میں ایک ہی دن میں دو ڈکیتی کی وارادت ، وارداتیں ایسٹ زون اور ڈسٹرکٹ ملیر میں ہوئیں۔گلشن اقبال میں تین روز میں دو اہم شخصیات سمیت تین بنگلوں میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جبکہ دوسری واردات شاہراہ فیصل تھانے کی حدود ہوئی، جہاں سرکاری افسر کے گھر کاسفایا ہوا۔