مارگلہ کی پہاڑیوں کو آگ نے لپیٹ لیا

مارگلہ کی پہاڑیوں کو آگ نے لپیٹ لیا


اسلام آباد(24نیوز)گزشتہ روز سے مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانا سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے بس سے باہر ہوگیا، شعبہ ماحولیات کے پاس آگ بجھانے کیلئے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں ، آگ کیسے بجھائی جاسکتی ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنا معمول بن گیا، رواں سال جنوری سے اب تک یہاں چار بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ہیں؟عمران خان کا اہم بیان سامنے آ گیا

ذرائع کے مطابق شعبہ ماحولیات کے پاس آگ بجھانے کے لیے وسائل بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مارگلہ ہلز پر ہر سال 15 مارچ سے 15 جون تک فائر سیزن ڈکلییئر کیا جاتا ہے۔ جس پر قابوپانے کیلئے ہر سال چارسو عارضی اہلکار بھرتی کئے جاتے ہیں۔

رواں برس ابھی تک مارگلہ ہلز پر نہ تو پکٹ بنائی گئی اور نہ ہی عارضی اہلکار بھرتی کئے گئے، مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے کا آخری حل صرف ہیلی کے زریعے ممکن ہے۔