ایس ایس پی تشدد کیس،عدالت نے عمران خان کو 4مئی تک مہلت دیدی


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ایس ایس پی تشدد کیس میں فیصلہ آج سنایا جائے گا، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا ہے۔
فاضل جج نے سماعت کی تو عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ملزم کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے گا،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کر لیا، اس موقع پر عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے کہا کہ عمران خان کو بلالیں آج ہی فیصلہ سنانا ہے۔

تھوڑی ہی دیر بعد عدالت نے ملزم کے وکیل کی در خواست پرعدالت نے چئیرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا تاہم اگر 4 مئی کو عمران خان نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی-

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ہیں؟عمران خان کا اہم بیان سامنے آ گیا
پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز کی سماعت بھی   ہوگی جو اے ٹی سی جج کوثر عباس زیدی کریں گے۔ مقدمات میں نامزد عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنما پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے خلاف ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی عیاشی خیبر پی کے حکومت کیلئے وبال جان بن گئی،ہیلی کاپٹر سکینڈل میں نیب نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو طلب کرلیا ہے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: