تیز رفتار جیپ 8افراد کو موت کی وادی میں لے گئی


مظفر آباد( 24نیوز ) مظفرآباد میں ایک جیپ کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد سے سیری درہ جانے والی جیپ کلس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث جیپ میں سوار آٹھ افراد جاں بحق اور بقیہ زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے کھائی میں سے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ مزید کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے، تاحال جیپ میں سوار افراد کی تعداد کا درست اندازہ نہیں ہوسکا۔
امدادی اداروں کے مطابق اندھیرے کے سبب امدادی کارروائیوں میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں