اگلے مالی سال کیلئے 2000 ارب سے زائدکا ترقیاتی بجٹ تجویز


اسلام آباد(24نیوز) اگلے مالی سال کے لیے 2000 ارب روپے سے زائدکا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیاہے۔مجوزہ پی ایس ڈی پی کی دستاویزات ٹوئنٹی نیوز نے حاصل کر لیں۔

اسلام آباد میں کینسر ہسپتال سمیت صحت کے13نئے منصوبےبنائے جائیں گے۔ 66کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے اسلام آباد کینسر ہسپتال بنایاجائے گا۔توانائی منصوبوں کے لیے اربوں مختص کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔4ہزار میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی فیز ایبیلیٹی اسٹڈی کیلئے 11کروڑ9لاکھ پانی اور سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کیلئے 137 ارب64 کروڑ روپے،  داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے76ارب20کروڑ روپے، نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ کیلیے 32ارب51کروڑ روپے، تربیلا چوتھے توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے13ارب89کروڑ روپے،منگلا ہائیڈرو پاورسٹیشن ری فربشمنٹ پراجیکٹ کیلئے 4ارب98کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہورومعروف اداکارہ مدیحہ گوھر انتقال کرگئیں

خیال خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 1.07ارب روپے،گولان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے 2ارب73کروڑ روپے،خان خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 27کروڑ10لاکھ روپے،دوبیر خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 49کروڑ70لاکھ روپے تھا کوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ4000میگاواٹ بٹہ گرام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز ایبیلیٹی اسٹڈی کیلئے 11کروڑ9لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ورسک ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے 29کروڑ30لاکھ روپے ،دوبیر خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے6کروڑ80لاکھ روپے ،چترال ہائیڈرو پاور اسٹیشن 7کروڑ50لاکھ روپے،دودھنیال ڈیم ملٹی پرپز پراجیکٹ کیلئے 25کروڑ20لاکھ روپے، درگئی ملا کنڈ ڈسٹرکٹ3کروڑ روپے، کرم گڑھی ہائیڈرو پاور اسٹیشن کیلئے 3کروڑ روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے2ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس،عدالت نے عمران خان کو 4مئی تک مہلت دیدی

اسلام آباد کی میٹروپولیٹین کارپوریشن کے نئے ضلعی اسمبلی ہال کی تعمیر، میٹروپولیٹین ہاوس کی تعمیر کیلئے 62کروڑ50لاکھ روپے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کیلئے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کیلئے رہائش، ٹریننگ سینٹر اور ان کے دفاتر اور ورکشاپس کی تعمیر کیلئے 40کروڑ روپے دھرنوں سے نمٹنے کیلئے قائم کی جانے والی اینٹی رائٹس فورس اور ان کے دفاتر اور رہائشوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں سائبر پیٹرولنگ یونٹ کے قیام کیلئے 2.5کروڑ روپے، وفاقی دارالحکومت کے تحصیل آفس کی تعمیر کیلئے3کروڑ روپے،اسلام آباد نیشنل رسپانس سینٹر فار سائبر کرائمزکیلیئے 30کروڑ روپے،اسلام آباد میں زمینوں اور جائیدادوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن 2لاکھ87ہزار روپے،جوڈیشنل اینڈ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کیلئے 7کروڑ53لاکھ روپے،پارکوں کی تزئین و آرائیش اور ان کو مذید خوبصورت بنانے کیلئے 8کروڑ70لاکھ روپے مختص کی گئے۔


نیشنل پولیس اکیڈمی (این پی اے) کے دفاتر کی سیکیورٹی کیلئے5کروڑ55لاکھ روپے، ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کمپلیکس کی تعمیر کیلئے15کروڑ روپے،ایک نئے آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کی تعمیر کیلئے 20کروڑ روپے مختص کر لیے گئے ہیں۔اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور اسلام آباد میں کھیلوں کے میدانوں اور سٹیڈیمز اور فیزیکل ایجوکیشن سینٹر کی تعمیر کیلئے10کروڑ روپے،اسلام آباد میں افسران کیلئے الگ رہائشی بلاک کی تعمیر کیلئے 3کروڑ28لاکھ روپے وفاقی دارالحکومت کے دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپے،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے5کروڑ روپے،اسلام آباد مین بارشی پانی کو جمع کر کے کاشت کاری کے منصوبوں کے فروغ کیلئے 2کروڑ51لاکھ روپے، اسلام آباد کے چڑیا گھر کی تزئین و آرائیش کیلئے 5کروڑ روپے،اسلام آباد واٹر سپلائی سکیم کی تیاری کیلئے 25کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد کے شہریوں پر مچھروں کا حملہ

6 نئی یونیورسٹیوں کے قیام ان کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔بابا گورو نانک انٹرنیشنل یونی ورسٹی کیلئے 50کروڑ روپےنئے مالی سال میں 10کروڑ روپے مری میں پہلی یونیورسٹی کے قیام کیلئے مجموعی طور پر65کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال کے دوران15کروڑ روپے ٹیکسلا میں گندھارا یونی ورسٹی کے قیام کیلئےمجموعی طور پر60کروڑ روپے ،5کروڑ روپے گوادر انٹرنیشنل یونی ورسٹی کیلئے مجموعی طور پر75کروڑ روپے،ڈیرہ اسماعیل خان میں زرعی یونی ورسٹی کے قیام کیلئے مجموعی طور پر50کروڑ روپے ، آئندہ مالی سال میں 13کروڑ روپے،ساہیوال میں یونی ورسٹی کے قیام کیلئے مجموعی طور پر75کروڑ اور آئندہ مالی سال میں10کروڑ روپےاسلام آباد میں پہلی یونی ورسٹی آف سپورٹس کے قیام کیلئے مجموعی طور پر65کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
آئندہ مالی سال چترال میں یونی ورسٹی کے قیام کیلئے مجموعی طور پر50کروڑ روپےآئندہ مالی سال میں 10کروڑ روپےسوات یونی ورسٹی کے شانگلہ کیمپس کے کیلئے5کروڑ روپے پرائم منسٹر یونی ورسٹی اولمپیکس کیلئے 77کروڑ75لاکھ روپےگلوبل یوتھ لیڈر شپ پروگرام کیلئے73کروڑ20لاکھ روپے،پاک یو کے نالج گیٹ وے کیلئے50کروڑ روپے مختص کر لیے گئے۔