بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا

بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا


راولپنڈی (24نیوز)عزتیں اپنوں کے ہی ہاتھوں لٹنے لگیں، راولپنڈی میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ انسانیت کی ساخت ہل کر رہ گئی۔ مشہورومعروف پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کے بھائی نے اپنی  بھانجیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مشہورومعروف پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے بھائی  افتخار کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں انھوں نے اپنے 19 سالہ بھائی پر الزام عائد کیا کہ اس کا بھائی افتخار ان کی غیر موجودگی میں ان کی نابالغ بچیوں کو بار بار زیادتی کا نشانی بنا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال بجٹ کی دستاویزات ٹوئنٹی فور نیوز کو موصول

انھوں نے پولیس کو بتایا کہ کنسرٹ یا کسی اور کام کے لیے جب وہ کہیں باہر جاتی تھی تو بیٹیوں کی حفاظت کے لیے وہ اپنے بھائی کو گھر بلا لیتی تھی اور اس دوران وہ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو دھمکاتا بھی تھا۔ درخواست گزار نے کہا کہ اس نے اپنے بھائی کو بروز منگل کو اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

اہم خبر: خواتین کے ناز نخرے اورادائیں کیسے؟آپ بھی جانیے

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ بچیوں کے ٹیسٹ لے کر فرانزک لیب بھجوادیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔