خواتین کے ناز، نخروں اور اداؤں کے راز سے پردہ اُٹھ گیا

خواتین کے ناز، نخروں اور اداؤں کے راز سے پردہ اُٹھ گیا


گجرانوالہ(24نیوز) خواتین کے ناز نخرے اورادائیں میک اپ کے بغیر کچھ نہیں، گوجرانوالہ میں خواتین کو میک اپ کے گر سکھانے کےلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
کہتے ہیں حسن فیشن سے اور فیشن سلیقے سے ، اسی طرح حسن، ادا،  ناز نخرے خواتین کا سنگھار ہوتے ہیں لیکن ان کے حسن کو مزید چار چاند لگانے کے لئے میک اپ بھی ضروری ہوتا ہے۔گوجرانوالہ میں خواتین کو میک اپ کے مختلف گر سیکھانے کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا

اٹلی سے سیکھے گئے ہنر کو دوسری خواتین میں منتقل کرنے کے لئے ان کے سامنے مختلف میک اپ اور بالوں کے سٹائل بنانے کے عملی نمونے بھی پیش کئے  جن میں بالوں کو ڈائی کرنے سے لیکر ان کوخوبصورت ہیئر کٹ دے کر ایک نیا انداز دینے کے ساتھ دلہن اور پارٹ میک اپ بھی سیکھایا گیا۔ 
ورکشاپ میں ان خواتین کو بھی میک اپ سکھایا گیا جن کے پاس محدود وسائل ہیں اور گھر کی آمدن میں کام کر کے حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔