پیسہ کماؤ،مجھے کھلاؤ،انکار پر خواجہ سرا کو بھائی نے گولی ماردی

پیسہ کماؤ،مجھے کھلاؤ،انکار پر خواجہ سرا کو بھائی نے گولی ماردی


کوٹ ( 24نیوز ) یہ نہیں کہ خواجہ سراﺅں کیلئے پاکستان میں سب اچھا ہے، ان کو جہاں معاشرے میں دھتکارا جاتا ہے وہیں اکثر کو جان بھی گنوانا پڑی-

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بھی خیبر پی کے میں ایک خواجہ سرا کو نشانہ بنایا گیا تھا،اس سے قبل پشاورکے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا دانیال عرف چٹکی کو ایک شخص کے ساتھ قتل کردیا،فائرنگ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدودمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت کی جب خواجہ سرا دانیال عرف چھٹکی اورساتھی اعجاز رکشے میں سوارتھے،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔دانیال کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔پشاورمیں کسی قسم کا رہائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا

پولیس حکام کےمطابق معلوم کیاجارہاہے کہ خواجہ سرا پشاورکس لئے آیا۔دانیال کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیاہے اس کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دانیال کو 12اوراعجاز کو سات گولیاں لگی ہیں،ابتدائی طورپررکشہ ڈرائیورسے پوچھ گچھ کی گئی ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہاڑی پورہ سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل خواجہ سرا شمع کو 9 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا،شمع پشاور میں خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے کام کرنی والی تنظیم ٹرانس ایکشن کمیٹی کی ممبر ہیں، خواجہ سرا شمع نے جنسی تشدد کے واقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ میں اپنی کمیونٹی کے حقوق کے لئے آواز بلند کروں، مجھے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں،مگر خواجہ سرا آرزو پر ہونے والے تشدد اور سنی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج میں شرکت کے بعد مجھے عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔

کوٹ ادو میں کمائی کے پیسے بھائی کو نہ دینا خواجہ سراءکا جرم بن گیا پیسے نہ دینے پر نرما نامی خواجہ سراءکو تشدد کرکے گولیاں مار دی نرما دو گولیاں لگنے سے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل متاثرہ خواجہ سراء کا کہنا تھا بھائی کہتا ہے ڈانس کرو پیسہ کماﺅ،مجھے کھلاﺅ ورنہ قتل کر دونگا پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بیگم بشریٰ مانیکامیکے کیوں چلی گئیں؟

یا د رہے 2015سے آج تک خیبرپختونخوا میں 55خواجہ سراوں کو قتل کیاگیا،کسی ایک ملزم کو سزانہیں ہوئی اسلئے خواجہ سراوں کو باآسانی قتل کیاجارہاہے خیبرپختونخواخواجہ سراوں کیلئے مشکل صوبہ بن گیا،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے،ملزم گرفتارنہ ہوئے تو سڑکوں پرنکل آئیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں حال ہی میں کی گئی مردم شماری کے مطابق ملک میں خواجہ سراوں کی کل تعداد 10 ہزار چار سو اٹھارہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ایوان بالا میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے حال ہی میں ملک میں بسنے والی تیسری صنف یعنی خواجہ سرا کمیونٹی کے تحفظ کا ایک بِل پاس کیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ بل جلد ہی ایوان سے پاس ہو کر قانونی کی شکل اختیار کرے گا۔