ایک خاتون کے چار خاوند

ایک خاتون کے چار خاوند


لاہور(24نیوز) ایک خاتون کے چارخاوند، خاتون اپنے خاوند کے ساتھ رہ رہی ہے۔ تین مزید خاوند ہونے کے دعویدار لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

ایک بیوی کے تین دعویدار لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے . گجرات میں شادی کے نام پر لوٹنے والا گروہ سرگرم  ہوگیا۔خالد , صابراور عاطف لاکھوں لٹانے کے باوجود بیوی کی تلاش میں دربدر  ہوگئے۔  پہلے دعویدار خالد کا موقف ہے کہ صبا  شادی کی تین دن کے بعد لاکھوں کا زیور لے کر رفوچکر ہو گئی ۔ دوسرے شوہر صابر کی فریاد ہے کہ مصباح رانی چھ لاکھ لے کر فرار  ہوئی۔تیسرے دعویدار عاطف کا موقف ہے کہ بھاری مالیت کے زیورات لے کر چند روز میں گھر سے بھاگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا

تینوں دعویداروں نے  بیان  دیا  اب ہماری بیوی چوتھے خاوند کے ساتھ رہ رہی ہے  . صابر نے اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے . تینوں دعویداروں کی مبینہ بیوی نے مقدمے کے اخراج کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔