اوینجرز انفینیٹی وار کے سپر ہیرو ز دنیا کو بچانے نکل پڑے


24 نیوز: ہالی کی نئی آنے والی فلم اوینجرز انفینٹی وار میں 20 سپر ہیروزدنیا کو خلائی مخلوق کے حملے سے بچانے کے لئے متحد ہوگئے، توقع کی جارہی ہے کہ اوینجرز انفینیٹی وار باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی 20 سپر ہیروز جن میں سپائیڈر مین، آئرن مین، بلیک پینتھر، ہلک، تھور،گارڈین آف گلیکسی اور کیپٹن امریکا شامل ہیں۔ کے گرد گھومتی ہےجنہیں خلائی مخلوق کے حملے سے دنیا کو بچانے کے لئے امن تنظیم شیلڈ کے ڈائریکٹر اکٹھا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایسی فلم ہے جسے اس کی کاسٹ نے بھی گزشتہ روز لاس اینجلس میں ہونے والے پریمیئر سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔کہانی کی چوری کو بچانے کے لئے اداکاروں کو بھی صرف اتنا ہی سکرپٹ دیا جاتا تھا۔ جتنا ان کے اس وقت کے سین کی ڈیمانڈ ہوتی تھی۔

علاوہ ازیں ایوینجرز انفینیٹی وار ایسی فلم ہے جس کا ٹریلر ریلیز ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر 33 کروڑ بار دیکھا گیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم صرف شمالی امریکا باکس آفس 248 ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ جو 2015 میں فلم سٹار وار نے قائم کیا تھا۔