سعودی عرب میں ڈبلیوڈبلیوای گریٹسٹ رائل رمبل کے تاریخی مقابلے


 سعودی عرب(24نیوز) ڈبلیوڈبلیوای کے تعاون سے تاریخ کے سب سے بڑے ریسلنگ مقابلے ہوں گے۔ جدہ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں دنیا کے پچاس بڑے ریسلرحصہ لیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں سینما گھرکھولنے کی اجازت دینے کے بعد سعودی عرب میں اب انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔گریٹیٹ رائل رمبل کے نام سے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی جدہ میں منعقد ہونے والے ریسلنگ مقابلوں میں دنیا کے جانے مانے اورطاقت ورترین پچاس ریسلرحصہ لیں گے۔ مقابلے آئندہ جمعہ کے روز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرن سیمی کا پاکستان آنے کا اعلان

رائل رمبل میں حصہ لینے والوں میں جان سینا، رومن رینز، بروک لیزنر اورکرٹ اینجل شامل ہیں۔اپنی طاقت کے جوہردکھانے والوں میں پال مائیکل لیوسکی اورشن سوکی ناکامورا بھی شامل ہوں گے۔ ریسلرکھلی بھی ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔یہ ریسلنگ مقابلے سعودی عرب کے وژن 2030کے سماجی اوراقتصادی اصلاحات پروگرام کا حصہ ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے ساتھ ان کا اشتراک دیرپا ثابت ہوگا۔