ملیریا جان لیوا مرض،اس سے کیسے بچا جائے؟


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان ایسا خطہ ہے جہاں پورا سال ملیریاہوتا ہے، ملیریا جان لیوا مرض تو ہے ہی بروقت علاج اوراحتیاط سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیریا سے صرف پاکستان ہی نہیں کئی ممالک کے لوگ متاثر ہیں۔ اس بیماری سے ہر سال لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ بظاہر دیکھنے کو یہ عام بخار ہے  مگر اس کی ہلاکتیں کہیں زیادہ ہیں۔

اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر ملیریا کا عالمی منایا جاتا ہے۔ تیز بخار، سردی یا کپکی، بخار کی وجہ سے نڈھال ہونا   ملیریا کی علامات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ کھلے آسمان تلے سونے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کے شہریوں پر مچھروں کا حملہ 

 علاوہ ازیں جب بھی سوئیں مچھر دانی لگاکرسوئیں۔ اگر ملیریا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوں تو فوراً ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔ ملیریا کے شدید حملے میں اعصابی نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔ جسم میں شدید درد، جلد پر خارش، سرخ دھبے ملیریا کی نشانیوں میں شامل ہیں۔