مریم نواز نے عمران خان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا


24نیوز: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کل عمران خان کو لاہوریوں نے اپنے شہر سے بھگا دیا ہے۔جلسے کرنے آئے تھے، بہانہ بنا کر بھاگ نکلے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا  کہ کل عمران خان لاہور آئے تھے اور پوری رات ان کے جلسوں کا پروگرام تھا۔  پہلے ہی جلسہ میں جب لوگ نہیں آئے تو عمران خان بہانہ کر کے بھاگ نکلے۔ عمران خان کو بھاگتے ہوے کل پورے لاہور نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری شادی بھی ناکام؟کپتان کی پیرنی میکے جا بسی

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کے نشتر چلا دیے کہا لاڈلے نے اوپر سے حکم لینے کی عادت بنالی ہے۔ عمران خان نے لاہور سے بھاگنے کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ وکٹیں گرانے کے دعویدار بتائیں وکٹیں کس کے حکم پرگررہی ہیں۔ احتساب عدالت میں میڈٰیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کپتان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل عمران خان سے مایوس ہوچکی ہے۔ نوجوان جان چکے ہیں کہ عمران خان کون سی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:"بہت ہو گیا چیف جسٹس صاحب! ہماری بھی جج یا فوجی جتنی عزت ہے"
لیگی قائد کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کردیا۔ عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹرک مکمل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی کے پی نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔ اوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا۔ نوازشریف چوہدری نثار کو منانے سے متعلق صحافی کے سوال پر خاموش رہے۔