موٹر سائیکل سوار نے کا ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا


 گوجرانوالہ(24نیوز) موٹر سائیکل سوار کا ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمینٹ نہ پہننے پر چلان کیا۔ چالان کی رقم مانگنے پر موٹر سائیکل سوار نے اہلکار کو تھپڑ ماردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمنٹ نہ پہننے پر چلان کیا۔ جب ٹریفک پولیس اہلکار نے چالان کی رقم مانگی توموٹر سائیکل سوار نے اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔24نیوز زرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوارنشے میں تھا اور جب رقم مانگی تو وہ گالیوں پر اتر آیا اور ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔

یہ پھی پڑھیں:سسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک کر زندہ جلادیا

وہاں کھڑے لوگوں نے مامعلہ ختم کرنے کی کوشش کی کیونکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ فیملی تھی مگر اس کے باوجود وہ باز نہ آیا اور گالیاں دیتا رہا اور تھوکیں پھینکتا رہا۔موٹروے پولیس اہلکار نے  اس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں کارروائی کا حکم دیا ہے۔اور اس کامیڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جائے اور اہلکار پر تشدد کرنے پر اس کے خلاف کارروائی پھی کی جائے۔