وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وزیرخارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آج 2بجے سنایا جائے گا۔ تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ فیصلہ سنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے خواجہ آصف نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر لارجر بنچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مرزا نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دستاویزات جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان، نواز شریف کے ساتھ مل کر نہیں چل سکتا: بلاول بھٹو

 جس کے مطابق خواجہ آصف 2008 سے اب تک غیر ملکی کمپنی کے ملازم ہیں اور 2013 کے کاغذات نامزدگی میں بھی ظاہر نہیں کیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے کیس سننے سے معذرت پر بنچ ٹوٹَ گیا۔جس کے بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی نے نیا لارجر بنچ تشکیل کیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:’’عمران خان کو بھاگتے ہوئے پورے لاہور نے دیکھا‘‘
 
 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ خواجہ آصف کی جانب سے کمپنی کا خط بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس میں لکھا گیا کہ خواجہ آصف سے قانونی معاونت کا معاہدہ تھا۔ ان کو ٹیلی فون پر یا ان کے دورہ یو اے ای پر بھی مشاورت کی جاتی ہے۔ جس کے لیے ان کا وہاں پر ہونا ضروری نہیں ہے۔ یو اے ای کی کمپنی نے اپنا نمائندہ پاکستان بھیج کر عدالت میں گواہی پر بھی آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ اس خط نے تو رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے۔