بالی وُڈ میں کون، کس کا رشتہ دار ہے؟

بالی وُڈ میں کون، کس کا رشتہ دار ہے؟


24نیوز: ممبئی کی فلم انڈسٹری کو ایک خاندان سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔ حقیقت میں ایسا ہے بھی۔  کیونکہ بالی وڈ کے اکثربڑے سٹارایک دوسرے سے قریبی رشتہ رکھتےہیں۔

بالی وڈ میں اکثرٹیلنٹ سے زیادہ رشتے داریاں آگے بڑھنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ممبئی فلم انڈسٹری میں چند خاندانوں کی اجارہ داری ہے۔ اکثربالی وڈ اسٹارز کے پیچھے ان کی مضبوط خاندانی بنیاد بھی ہے۔جانداراداکاری سے پہچان بنانے والی اداکارتبسم فاطمہ المعروف تبوفلم انڈسٹری میں کوئی اجنبی نہیں تھیں۔ تبو معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کی بھتیجی ہیں۔ ان کے والد جمال ہاشمی اداکارہ شبانہ اعظمی کے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوینجرز انفینیٹی وار کے سپر ہیرو ز دنیا کو بچانے نکل پڑے
 
ڈائریکٹراورکوریوگرافرفرح خان اورہدایت کار اوراداکارفرحان اخترفرسٹ کزن ہیں۔ فرحان اخترکی ماں ہنی ایرانی اورفرح خان کی والدہ مانیکاایرانی بہنیں ہیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپوراورلیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی قریب عزیزہ ہیں۔ شردھا کپورکے دادا اورلتامنگیشکرآپس میں کزن ہیں۔اداکارہ سونم کپورکی نانی اوراداکاررنویرسنگھ کی دادی بہنیں ہیں۔ یوں سونم اوررنویربھی کزن ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا
 
عمران ہاشمی اورعالیہ بھٹ بھی کزن ہیں۔ کیونکہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بٹ اورعمران ہاشمی کی والدہ فرسٹ کزن ہیں۔اہم ترین حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفرمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے عزیز ہیں۔ علی ظفرکی اہلیہ عائشہ فضلی عامرخان کی دورکی رشتہ دارہیں۔ علی ظفرنے عامرخان کو یہ کہہ کرحیران کردیا تھا کہ ان کا آپس میں تعلق برادرنسبتی کا ہے۔ اس تعلق سے علی ظفراوربالی وڈ ایکٹرعمران خان بھی رشتہ دار ہوئے۔