دارالصحت اسپتال کےملازمین کااحتجاج، نامعلوم خواتین شامل

 دارالصحت اسپتال کےملازمین کااحتجاج، نامعلوم خواتین شامل


کراچی (24 نیوز)  دارالصحت اسپتال کوسیل کرنےکےخلاف احتجاج کارآمدنہ ہواتو انتظامیہ نے خواتین سےبھرا ٹرک منگوالیا۔میڈیادیکھ کرنامعلوم خواتین رفوچکر ہوگئیں۔

دارالصحت انتظامیہ کا صنف نازک کا سہارا، دارالصحت اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات سنتے ہی ملازمین نے احتجاج شروع کردیا۔  احتجاج کا اثر نظر نہ آیاتو ٹرک بھر کر نامعلوم خواتین کو بلوالیا گیا۔ احتجاج کیلئے پہنچنے والی خواتین، میڈیا دیکھ کر موقع سے رفوچکر ہوگئیں۔ ٹرک ڈرائیور بھی آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔ ان نامعلوم خواتین کو اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کیلئے بلوایا تھا تاکہ اسپتال کیخلاف ہونے والی کارروائی کو روکا جاسکے۔