پریانکا گاندھی انتخابی مہم سے اکتا گئیں،کہنی مار کر مداح کو گرا دیا

پریانکا گاندھی انتخابی مہم سے اکتا گئیں،کہنی مار کر مداح کو گرا دیا


نئی دلی(24نیوز)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں عام انتخابات کیلئے مختلف مراحل میں ووٹنگ جاری ہے،یہ انتخابات سات مراحل میں ہونگے ،تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور چار مراحل ابھی باقی ہیں۔

اس بار ان انتخابات میں کچھ امیدوار ڈیبیو بھی کررہے ہیں،ڈیبیو کرنیوالے امیدواروں میں سب سے زیادہ مشہور امیدوار سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صاحبزادی اور راہول گاندھی کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی   اتر پردیش سے لوک سبھا کے الیکشن کیلئے امیدوار ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندرا مودی کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

سابق بھارتی وزیر اعظم اندررا گاندھی کی نواسی اور ان کی ہمشکل پریانکا گاندھی بھارتیوں میں بہت شہرت رکھتی ہیں ،جہاں بھی جاتی ہیں دیکھنے والوں کا جم غفیر امڈ آتا ہے ،یہ جم غفیر جہاں ان کی شہرت میں اضافہ کررہا ہے دوسری جانب ان کیلئے مشکل کا باعث بن رہا ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

انتخابی مہم کے سلسلے میں جب وہ اپنے حلقے میں ایک ریلی میں آئیں تو ان کو دیکھتے ہی رش لگ گیا،دھکم پیل سے گھبرا کر نکلنے کی کوشش کی تو ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا،انہوں نے اس دوران اپنے ایک مداح کو کہنی مار کا دھکا دیا جو زمین پر جا گرا۔

کانگریس لیڈر کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین بہت غصے میں نظر آئے،ان کے اس عمل پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے گاندھی خاندان کو بادشاہ تو عوام کو غلام قرار دیدیا۔

واضح رہے مشکل میں پڑے کسی سیاستدان کا اپنے کارکن کو پہلا دھکا نہیں ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک جلسے کے دوران ملنے والے کارکن کو دھکا دے کر گرا دیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ایسے واقعات تاریخ کا حصہ ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer