ننھی نشوا کی موت،دار دارالصحت ہسپتال کی او پی ڈی سیل

ننھی نشوا کی موت،دار دارالصحت ہسپتال کی او پی ڈی سیل


کراچی (24نیوز) کراچی میں ننھی نشوا کی ہلاکت کے معاملے پر ہیلتھ کئیر کمیشن نے دارالصحت ہسپتال کی او پی ڈیز کو سیل کردیا گیا۔ جنرل او پی ڈی، ڈینٹل او پی ڈی اور نیو ایڈمیشن کے شعبہ جات کو بھی سیل کر دیا گیا۔

ننھی نشوا کے واقعہ کے بعد سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے دارالصحت ہسپتال کی او پی ڈیز کو سیل کردیا گیا،جنرل او پی ڈی، ڈینٹل او پی ڈی اور نیو ایڈمیشن کے شعبہ جات بند کردئیے گئے،گذشتہ رات ہیلتھ کئیر کی ٹیم دارالصحت ہسپتال پہنچی تو ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ہسپتال کو فوری طور پر سیل کرنا چاہئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer