ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا


واشنگٹن ( 24 نیوز ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے انتخابی عمل میں مداخلت اور ووٹرز کو گمراہ کرنے سے متعلق ٹوئٹس کو " رپورٹ " کرنے کا عمل آسان بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

ٹوئٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق بھارت اور یورپ میں ووٹنگ سے متعلق گمراہ کن ٹوئٹر میسیجز کی روک تھام کے لیے " رپورٹ " کرنے کا آپشن متعارف کرایا جارہا ہے۔ آپشن کو اسی سال پوری دنیا میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ ووٹ رجسٹریشن یا انتخابی عمل کو متاثر کرنا کمپنی کی بنیادی اقدار کے برعکس ہے، اس سلسلہ میں ایک رپورٹنگ فیچر متعارف کرایا جارہا جس سے صارفین کو انتخابی عمل سے متعلق گمراہ کن میسیجز کے بارے میں ٹوئٹر انتظامیہ کو رپورٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔

ٹویٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق یہ آپشن متعارف کرائے جانے کے بعد ٹویٹر کی سروسز کو انتخابات میں گڑ بڑ یا مداخلت کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔