آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ


راولپنڈی ( 24 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا اور ملکی دفاع کے لیے رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کے دوران آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر میں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع میں آزد کشمیر رجمنٹ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کیخلاف مہم، آزاد کشمیر رجمنٹ نےاہم کردار ادا کیا۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل اے کے رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سمیت ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر میں یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔