سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے قوم سے معافی مانگ لی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے قوم سے معافی مانگ لی


کوئٹہ ( 24 نیوز ) ڈگری اصلی ہی ہوتی ہے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے بھی مان لیا، اپنے تاریخی بیان ڈگری ڈگری ہوتی ہے چاہے جعلی ہو یا اصلی پر قوم سے معافی مانگ لی۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے اپنے تاریخی بیان پر قوم سے معافی مانگ لی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے چاہے جعلی ہو یا اصلی،غیر ملکی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ آئندہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔

 جب کہ اسلم رئیسانی کا یہ جملہ ایک محاورہ بن چکا ہے جسے ہر شخص اور خاص کر ہمارے سیاستدان ہر موقع پر اپنے تحفظ کیلئے استعمال کرتے ہیں، وہ کیا کریں گے کیونکہ اب ڈگری ڈگری ہوتی ہے اور وہ اصلی ہی ہوتی ہے۔