وزیراعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے


بیجنگ ( 24 نیوز ) وزیراعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی صدرشی جن پنگ اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، عمران خان کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان کے ہمراہ 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیراعظم دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بھی شرکت کریںگے جبکہ 26 اپریل کو فورم میں خطاب کریں گے، وزیراعظم ایم ڈی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سی ای او سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں قرض کے حوالے سے معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹرجائیں گے جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے اور مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، چینی سفیر یاوجنگ نے وزیراعظم کے دورہ چین کواہم قرار دیا ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

عمران خان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات 28 اپریل کو ہوگی۔ عمران خان اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں شرکت کریںگے، وزیراعظم کی ملایشیا، مصر، بیلا، روس، ایتھوپیا سمیت کئی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں طے ہیں۔

اس کےعلاوہ وزیراعظم پاکستان بزنس اینڈ سرمایہ کاری فورم میں بھی شرکت کریں گے جہاں مختلف تجارتی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات ہوگی۔