اللہ کا قانون ہے، بدعنوان آدمی آخرکار پکڑا جاتا ہے: صدر مملکت


لندن(24نیوز) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاناما اسکینڈل کے بارے میں میرا اندازہ درست ثابت ہوا،یہ اللہ کاقانون ہے ، بدعنوان آدمی کچھ دن بچتا ہے آخرکارپکڑا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین 6روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، ممنون حسین کو برطانیہ میں پاکستانی سفیر صاحبزادہ ابن عباس اور ان کے عملے نے خوش آمدید کہا ، اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ تال کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر لندن آیا ہوں اور وہ مجھے اعزازی ڈگری دے رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل کے بارے میں ان کا اندازہ درست ثابت ہوا، یہ اللہ کاقانون ہے ، بدعنوان آدمی کچھ دن بچتا ہے۔ پاکستان میں ہونے والا احتساب کا عمل مکمل ٹھیک نہیں ہے۔   پاکستان چندبرسوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے گا، پاکستان اب آگے بڑھے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ کلثوم  نواز کی عیادت کرنے ہسپتال بھی جائیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔