بارش کی بوندوں سے

بارش کی بوندوں سے" بجلی" خفا


کراچی (24نیوز)  بارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی نے ساتھ چھوڑ دیا، اکثر علاقوں میں لوگوں نے رات جاگ کر گزاری۔

کراچی میں رات گئے بارش کی پہلی بوندپڑتے ہی بجلی کاطویل بریک ڈاون ہوگیا جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی شہریوں کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سےابھی باہر نہیں نکلے تھے کہ پانی کا ایک قطرہ پڑتے ہی بجلی دوباہ بند کردی گئی ۔
شہرکے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد ، محمود آباد ،ملیر ،شاہ فیصل کالونی ،فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، لیاقت آباد ،ماڈل کالونی، بلوچ کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں رات گئے بجلی غائب رہی۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ شہر کا بڑا مسئلہ ہے جس پر کسی کی توجہ نہیں۔
شہرکے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔