نہ خود سکون سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا:شیخ رشید


لاہور ( 24نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نہ خود سکون سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔
وہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے میں تین فریٹ افسروں کو معطل کردیا ہے،ریلوے میں 60 سال سے کھڑی گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ فریٹ ٹریڈ کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ستمبر سے دو نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی،فریٹ کی یومیہ رپورٹ مجھے موبائل فون پر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے میں نالائق اور کام چوروں کو نہیں چھوڑوں گا،نہ کسی سے عناد ہے نہ محبت ،میں صرف کام چاہتا ہوں،ریلوے میں اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے،بجلی کے بلوں پر ایک ارب روپے کا کٹ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 15ستمبر سے دو نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی،میں نے آٹھ ،نو سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے،نیا بھر سے سرمایہ کاروں کو ریلوے میں خوش آمدید کہتے ہیں،ملازمین کیلئے بیس ہزار اپارٹمنٹس بنائیں گے،اسی سال ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے۔