بھکر: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

بھکر: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار


بھکر ( 24نیوز ) سی ٹی ڈی نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ جھنگ میں ملزم نے اپنی کزن فوزیہ اوراسکے مبینہ آشنا کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بھکر میں کی بڑی کارروائی ۔ اس دوران دو دہشت گردوں شہزاد اور انس کو گرفتار کرلیا گیا۔جامشورو میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افرادجاں بحق ہوگئے۔ ناران میں سیاحوں کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔

ایک نظر مختلف علاقوں میں ہونے والے جرائم پر

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

جھنگ میں دہرے قتل کی واردات ہوئی جہاں ملزم آصف نے اپنی کزن فوزیہ اوراسکے مبینہ آشنا پچیس سالہ عمران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جامشورو میں انڈس ہائی وے پردو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ہوگیاجس سےدو افرادجاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، ناران میں سیاحوں کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث 4افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ٹیکسلا میں پولیس ناکہ پر شہریوں نے رشوت وصول کرتے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ شہریوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔چمن میں 2 گروہوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، مشتعل افراد نے قلعہ عبداللہ کے قریب شاہراہ کو بند کر دیا، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ نوشہرہ کے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود جاں بحق ہوگیا ۔اہلخانہ نے شدیداحتجاج کیا۔ حافظ آباد کے گاؤں محمود پور کے قریب دریائے چناب میں شدید کٹاؤ کے باعث سینکڑوں ایکٹر اراضی اورمکان دریا برد ہوگئے۔

شازیہ بشیر

Content Writer