احسان مانی اور اسد ملک پی سی بی گورننگ بورڈ کےرکن مقرر

احسان مانی اور اسد ملک پی سی بی گورننگ بورڈ کےرکن مقرر


اسلام آباد(24نیوز) احسان مانی اور اسد ملک کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا رکن مقرر کردیا گیا، اسد علی خاں گورننگ بورڈ میں پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان کے دوسرے نمائندے ہوں گے دونوں اراکین تین سال کے لئے گو رننگ بورڈ کے رکن ہوں گے.

وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان  کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔


 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔