سندھ کے نئے گورنر عمران اسماعیل محض انٹر پاس نکلے

سندھ کے نئے گورنر عمران اسماعیل محض انٹر پاس نکلے


24نیوز : سندھ کے نئے گورنر عمران اسماعیل محض انٹر پاس نکلے۔ گورنر سندھ بننے کے بعد وہ صوبے کی جامعات کے چانسلر بھی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 33 ویں گورنر عمران اسماعیل محض بارہ جماعتیں پاس ہیں۔ لیکن گورنر بننے کے بعد وہ صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر کے طور پر فراٗئض انجام دیں گے۔سندھ اسمبلی سے پاس کردہ نئے یونیورسٹیز ایکٹ 2018 کے تحت گورنر یونیورسٹیز کی سینیٹ کے چیئرمین بھی ہونگے۔ گورنر سندھ کم تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اعلی تعلیمی اداروں کی پالیسی سازی، بجٹ منظوری اور دیگر اہم امور پر فیصلے کرنے کا حق رکھیں گے۔

یونیورسٹیز کے سالانہ کانووکیشن کی بھی صدارت انٹر پاس گورنر سندھ ہی کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر وزیر اعلٰی سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ آئینی لحاظ سے تو عمران اسماعیل کے گورنر بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن عمران خان کے وعدے کے مطابق غیر سیاسی گورنر تعینات نہیں کیا جارہا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے معاملے پر جواب دینے سے انکار کردیا ان کا کہنا ہے کہ اس سوال کا جواب وزیر اعظم عمران خان ہی دے سکتے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito