شوہر کا بیوی کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا

شوہر کا بیوی کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا


 ملتان(24نیوز)  ریلوے اسٹیشن پر شوہر کا بیوی کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا بیوی کی آہ و پکارپر مسافروں نے شوہر کی درگت بنا ڈالی ریلوے پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

بیوی پر ہاتھ سوچ سمجھ کر اٹھائے، ملتان ریلوے اسٹیشن پر شوہر کا بیوی کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا، بیوی کی پکاراور شورپر ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں نے شوہر کی خوب درگت بنائی اور شوہر کوریلوے پولیس کے حوالے کر دیا، شوہر مار کھاتا رہا لیکن بیوی کا ہاتھ نہ چھوڑا۔ بیوی نے تھوڑی دیر بچوں کو اٹھانے کا کہا تو شوہر نے غصے میں آ کر بیوی کو تھپڑ دے مارا، جب ریلوے پولیس موقع پر پہنچی تو شوہر نے خوف سے بیوی کے پاوں پکڑ لیے۔ پاوں پکڑنے پر بیوی نے بھی معاف کر دیا۔

بیوی کی درخواست پر ریلوے پولیس نے خاوند کو چھوڑ دیا دونوں میاں بیوی شجاع آباد کے رہائشی ہیں اور ملتان سے سہون شریف جا رہے تھے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito