مریدعباس قتل کیس، نیب بھی میدان میں آگیا

مریدعباس قتل کیس، نیب بھی میدان میں آگیا


کراچی(24 نیوز) مریدعباس قتل کیس میں اہم پیشرفت تحقیقات کیلیےنیب بھی میدان میں آگیا۔ملزم عاطف زمان نے کاروبار کے نام پر66 افراد سے ایک ارب نو کروڑ روپے سے زائد رقم ہڑپ کی ۔

عاطف زمان نے سرمایہ کاری کے نام پر کتنے افراد کو کتنی رقم کا چونا لگایا، مکمل تفصیلات 24 نیوز نے حاصل کرلیں، ملزم نے کاروبار کے نام پر66 افراد سے ایک ارب نو کروڑ روپے سے زائد رقم ہڑپ کی۔نیب کو دی جانے والی درخواست سے منسلک دستاویز کے مطابق ملزم عاطف زمان کے پاس محد یاسر نامی تاجر نے 64 کروڑ 37 لاکھ روپے ایاز شوکت نامی بینکر نے 8 کروڑ 99 لاکھ روپے عرفان علی 1 کروڑ 28 لاکھ روپے مدثر اقبال نے ذاتی پلاٹ فروخت کرکے 34 لاکھ 50 ہزار روپےمدثر رضا سیامی نے 1 کروڑ 38 لاکھ روپےفواد زیدی نے 70 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی ۔

متاثرین کاکہناہےکہ ملزم عاطف زمان نے پرکشش منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاروں کا پیسہ ہڑپ کیا اور سرمایہ کاری کے نام پر ملک اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔متاثرین کی درخواست پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا۔ترجمان نیب کے مطابق جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال نےڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر فاروق نصر اعوان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer